Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت

اسلام آباد...اسلام آبادہائیکورٹ نے ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کیس میں نامزد امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دےدیا۔ہائیکورٹ نے گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے عتیق بیگ کے والد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتکارکرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ۔ وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔ اسلام آباد پولیس نے بھی وزارتِ داخلہ کو ایک خط لکھا تھا۔ جس میں درخواست کی تھی کہ متعلقہ مقدمے کے فیصلے تک کرنل جوزف کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔
مزید پڑھیں::پاکستان میں امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں

شیئر: