سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان
اسلام آباد ...پاکستان نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جزان پر متعدد میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی فورسز کی جانب سے کامیاب بچاو کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع بچ گیا ہے جو قابل تعریف بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اس کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے خلاف خطرات پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔