چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی
کراچی ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ 12 مئی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت سے قبل سانحہ 12 مئی کا معاملہ زیر غور آیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ11 برس گزرنے کے باوجود ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ اس واقعہ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 12 مئی کے وا قعہ کی تحقیقات نہیں ہوئیں؟ اس پر وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ آپ کیس کا نمبر دیں ہم جائزہ لیں گے۔بعد ازاں چیف جسٹس نے مقدمے میں ہونے والی پیش رفت اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔