Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور امریکہ میں خلیج بڑھ رہی ہے،خرم دستگیر

  اسلام آباد...وزیر دفاع اوروزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیوں اور امداد کی معطلی کے باوجود پاکستان نے افغانستان میں امریکہ کی سپلائی لائن کاٹی نہیں ۔ ا ب بھی پاکستان کی زمینی اور فضائی حدود کھلی ہیں ۔ پاکستان اور امر یکہ کے درمیان اس وقت ورکنگ سطح پر بات چیت نہیں ہو رہی جس سے یہ تناو پیدا ہوا ہے ۔امریکی اقدامات بڑھیں گے تو ہماری تشویش میں اضافہ ہوگا ۔مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کر نا ہی ہماری پالیسی ہے ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان سے متعلق صرف دباو کی حکمت عملی اپنائی ہے ۔ ہمارے سفارتکاروں پر پابندیاں اسی حکمت عملی کا حصہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ہمارے دفاع ¾ خارجہ اور تجارتی معاملات پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان خلیج بڑھی رہی ہے ۔ آج کا تناو بھی گفتگو نہ کر نے کا نتیجہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پر امریکہ نے بہت سی پابندیاں لگا ئیں لیکن ہماری حکومت نے جوابی پابندیاں امریکہ پر نہیں لگائیں ۔ اس وقت بھی افغانستان میں ترسیل کےلئے پاکستان کے زمینی اور ہوائی راستے امریکی فوج کےلئے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت پاکستان کے ساتھ صرف سفارتخانوں کے ذریعے رابطے میں ہے ۔اعلیٰ سطح پر مذاکرات اور رابطوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ حکومت کے باقی 3 ہفتوں میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ 
مزید پڑھیں:امریکہ پاکستان کے9 ارب ڈالر دینے سے انکاری

شیئر: