Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاتی امرا تک سڑک کی تعمیر،نواز شریف کی نیب میں طلبی

لاہور... نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنی رہائش جاتی امرا تک سڑک کی غیر قانونی تعمیر کے کیس میں 20 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں سابق وزیراعظم پرذاتی فائدے کے لئے سڑک بنانےکا الزام ہے۔ نوازشریف نے مبینہ طور پر 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے اپنی رہائش جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی۔ ان کے حکم پرسڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے بڑھا کر 24 فٹ کی گئی ۔ ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے۔ منصوبے میں 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن بھی کی گئی۔تفتیش مکمل کرکے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے۔
مزید پڑھیں:چیئرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

شیئر: