Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،نواز شریف کا بیان مسترد

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں قومی سلامتی کے اہم امور اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر غورکیا گیا۔ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے تحقیقاتی اقدامات اور تعاون پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ملٹری آپریشنزمیجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، وزیردفاع خرم دستگیر، مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم کا بیان متفقہ طور پرمسترد کردیا۔ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق اخباری بیان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ یہ بیان مکمل طور پر غلط اور مس لیڈنگ ہے۔اعلامیے میںکہا گیا کہ افسوس اور بدقسمتی ہے کہ حقائق کو شکایت کے اندازمیں غلط بیان کیا گیا۔اس اخباری بیان میں ٹھوس شواہد اور حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پاک فوج کی تجویز پر بلایا گیا ۔
مزید پڑھیں:میاں صاحب نے جو کہا ملک کے بہترین مفاد میںکہا،مریم

شیئر: