ہندوستانی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہئیے،شاہد خاقان
اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی غلط تشریح اور رپورٹنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہیں نہیں کہا کہ ریاست نے اپنے لوگوں کو ممبئی بھجوایا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اور نہ نوازشریف کے کہنے پر وضاحت دے رہا ہوں۔ نواز شریف سے آج ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان غلط انداز میںپیش کیا گیا۔ نان اسٹیٹ کریکٹرز سے متعلق غلط رپورٹنگ کی گئی۔ ایک طویل انٹرویو سے 3 سطروں کو اچھالا جا رہا ہے ۔ہمیں ہندوستانی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہئیے۔ انہوں نے کہ نوازشریف اس بات پر آج بھی قائم ہیں کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مجھے نہیں کھینچ رہا ۔استعفی نہیں دے رہا شہبازشریف بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے اور جیتیں گے۔خلائی ہو یا زمینی مخلوق الیکشن لڑنا اور جیتنا ہے۔