بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھول دیا گیا
القدس: بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھول دیا گیا۔ آج پیر کو بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے پر امید ہیں۔ امریکہ ، اسرائیل کا عظیم دوست اور شریک رہے گا۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا کہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھول کر صدر ٹرمپ نے تاریخ کا ایک نیا باب رقم کردیا۔