پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے،دفتر خارجہ
اسلام آباد ... پاکستان نے امریکہ کی جانب سے سفارت خانے کو یروشلم میں منتقل کرنے کے فیصلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے مخالفت کے باوجود امریکہ کی طرف سے اپنا سفارتخانہ یروشلیم منتقل کرنے پر شدید تحفظات ہیں ۔ یہ اقدام فلسطین اور اسرائیل کے مابین معاملا ت اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے منافی ہے۔یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں خصوصا 476-478کے منافی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے عوام اور انکی حقوق کیلئے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے مسئلہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق منصفانہ طریقے سے حل ہونا چاہیے۔