Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان قومی اسمبلی میں نواز شریف کا دفاع کرتے رہے

اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں اور نہ کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار ہے۔غلط باتیں کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے۔دباوکے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے والے کوغدار کہاجارہا ہے۔ نواز شریف کے انٹرویو میں صرف ایک جملہ غلط کوٹ ہوا ۔وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ نواز شریف کے بیان پر تنقید کرنے والوں نے خبر نہیں پڑھی۔ ہندوستانی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لئے انٹرویوکو اچھالا۔ہماری بدقسمتی ہے کہ ہندوستانی میڈیا پر جوکچھ چلا اس پر سارا معاملہ کھڑا کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں نواز شریف کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے خود کو ہندکا آلہ کار نہ بننے دیں۔نواز شریف نے یہ نہیں کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ممبئی میں حملہ کیا دانستہ طور پر یہاں سے بھیجا گیا یہ بالکل غلط بات ہے ۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔سیاسی مقاصد کے لئے ہم نے نیشنل سیکیورٹی کوداو¿ پر لگادیا۔ ماضی میں جانا ہے تو پارلیمنٹ کمیشن بنا دے۔انہوں نے واضح طور پر کہاکہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیںگے ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا بیان مسترد کردیا

شیئر: