Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبہ پر تشدد کی تحقیقات

مستونگ...بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کیڈٹ کالج میں طلبہ مبینہ تشدد اور مرغا بنا کر لاٹھی سے پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ ویڈیو میں اساتذہ کو طلبہ کو مرغا بنا کر بری طرح تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔حکومت بلوچستان کے محکمہ کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن نے اس وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ۔نوٹیفیکشن کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کےخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائےگی۔ کالج کے پرنسپل، ذمہ دار اساتذہ اور متاثرہ طلبہ کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثناءگورنربلوچستان نے کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل کومعطل کردیا ۔ اعلامیے کے مطابق پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ کو کالج میں بدانتظامی پرمعطل کیا گیا ۔ گورنر نے کیڈٹ کالج میںطلبہ پرتشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

شیئر: