Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلفی لیتے ہوئے 8افراد گھاگھرا ندی میں ڈوب گئے

بارہ بنکی۔۔۔۔۔۔بارہ بنکی ضلع میں سیلفی کے شوق میں ایک ہی خاندان کے 8افراد گھاگھرا ندی میں ڈوب گئے۔حادثہ کے بعد خاندان اور پورے علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹکیت نگر علاقے کے قصبہ ایچولی کے رہنے والے شبیر انصاری کے گھر پر منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئےعزیز و اقارب آئےہوئے تھے۔ اسی دوران شبیر کی بیٹیاں،داماد اوردیگررشتے دار قصبہ کے قریب سے گزرنے والی گھاگھرا ندی نہانے گئے ۔وہاں انہوں نے ندی میں نہانے اور تیرنے کے مناظر کی سیلفی بنانی شروع کردی۔عینی شاہدین کے مطابق بعض لڑکےدریا کی لہروں کے ساتھ گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوبنے لگے۔انہیں بچانے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے آٹھوں افراد گھاگھرا ندی میں غرق ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ندی سے لاشیں نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔  غوطہ خوروں کی مدد سے ندی میں جال ڈال کرڈوبنے والوں کو تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کی مگرابھی تک کہیں ان کا سراغ نہیں مل سکا۔پولیس نے برآمد شدہ 2لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔ غوطہ خور اور امدادی ٹیمیں ندی سے بقیہ 6نعشیں  نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک انہیں کامیابی نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:- - -  -کھلی ٹرالی میں 40کروڑ کے نوٹوں کی گڈیاں؟

شیئر: