اسپیکرنے نواز شریف کے بیا نیے کی حمایت کردی
اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف سے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ملاقات کی۔ اسپیکر نے نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے وہی بیانیہ اپنایا جو وزیراعظم کا تھا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حق اور سچ کا علم اٹھایا ہے کسی قسم کے دباو میں آنے والا نہیں۔اسپیکر ایاز صادق نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی سمیت تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔