Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج کی سرگرمیاں کم ہوگئیں

واشنگٹن .....ناسا کا کہناہے کہ سورج پرنومبر کے دوران شمسی سرگرمیاں انتہائی کم سطح کی رہیں۔14سے 18نومبر تک تو سورج پر چند ہی دھبے نظر آئے اس کا مطلب یہ ہوا کہ سورج پوری طرح سرگرم نہیں تھا۔ ناسا کی سولر ڈائنامک آبزرویٹری نے جو تصاویر اتاری ہیں اسکے مطابق 2011ءکے بعد پہلی مرتبہ شمسی سرگرمیاں انتہائی کم تھیں جبکہ سب سے زیادہ سرگرمی 2014ءمیں نظر آئی تھی۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگرچہ یہ بات غیرمعمولی نہیں لیکن چند ماہرین کہتے ہیں کہ اگر سورج کی سرگرمیاں کم ہوگئی تو ہم ایک بار پھربرف کے دور میں واپس جاسکتے ہیں۔ محققین کا کہناہے کہ آئندہ برسوں میں اسکی روشنی کی حدت بڑھے گی لیکن کب اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ جون میں ہی انکشاف کیا گیا تھا کہ تقریباً ایک صدی کے بعد سورج اپنے” خاموش ترین“ دور میں داخل ہوگیا ہے۔4جون کو بھی سورج پر کوئی دھبے نظر نہیں آئے تھے اور آگ اگلنے کی اس کی سرگرمی تقریباً 4دن تک بند رہی تھی۔ اس سے قبل فروری میں بھی اسی قسم کا دور آیا تھا جب ناسا نے اس کی تصویر جاری کی تھی۔ سورج پر داغ دھبے نظر نہ آنے کی علامت یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ اسکی سرگرمیاں کم ہورہی ہیں جبکہ آئندہ چند برسوں تک سورج بغیر کسی داغ دھبوں کے ہی رہیگا۔
 

شیئر: