Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے، نواز شریف

اسلام آباد.. سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے تاہم میں گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام لوں گا۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ ان دھرنوں میں بڑے بڑے کردار ہیں۔ ایک کردار عمران خان ، طاہرالقادری ، کچھ اور کردار ہیں۔ گھبرانے والا نہیں ہوں ،وقت آنے پر ان کرداروں کے نام لوں گا۔ اس سوال پر کہ تحریک انصاف نے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی۔ نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی کردار ہے، نہ نظریہ۔ تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے اور گندی زبان والی پارٹی ہے۔ ایمپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا جو پختونخواہ میں ان کی حکومت تھی۔پختونخوا کے عوام نے ان کی تبدیلی دیکھ لی۔ وہاں کوئی کام نہیں ہوا۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہو۔ 
مزید پڑھیں:شاہد خاقان قومی اسمبلی میں نواز شریف کا دفاع کرتے رہے

شیئر: