Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمنوا لیڈیز کلب کے زیر اہتمام استقبال رمضان المبارک تقریب

 حاضرین میں کھجوریںتقسیم کی گئیں، غریبو ںکی مدد کیلئے پاکستان کپڑے بھجوائے گئے
ریاض ( ذکاءاللہ محسن ) سعودی عرب میں خواتین کی معروف سماجی اور فلاحی تنظیم ہمنوا لیڈیز کلب کے زیراہتمام استقبال رمضان المبارک کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمنوا لیڈیز کلب کی صدر بلقیس صفدر کا کہنا تھا کہ اپنے سارے گناہوں سے سچی توبہ کریں۔ واجبات و مستحبات کی ادائیگی اور ممنوہات و مکروہات سے اجتناب کرنے کا خود کو عادی بنائیں۔ہمنوا لیڈیز کلب کی جنرل سیکریٹری شمائلہ شہباز نے کہا کہ آج آپ سب یہ عزم کرلیں کہ آپ اپنی زبان کی حفاظت کریں گے، بدکلامی اور چغل خوری سے دور رہیں گے۔ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں پیش پیش رہیں گے اور کسی انسان کو ایذا نہ پہنچائیں گے اور اگر کسی سے ناراضگی ہے تو اسے معاف کر دیں گے۔ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ سعدیہ عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمنوا لیڈیز کلب کی اس کاوش کو دیکھ کر دلی سکون ہوا ہے۔ یقینا اس دور کی بہت بڑی اور قابل قدر خدمت لوگوں کو دین کی آگاہی دینا ہے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ ہمنوا لیڈیز کلب دیار غیر میں جس طرح پاکستانی خواتین کی خدمت میں مصروف عمل ہے، ان کا یہ عمل انتہائی قابل ستائش ہے۔ محفل میں لوگوں کو بہت خوبصورت انداز میں اسلامی روایات سے روشناس کرایا گیا اور بہت خوبصورت بیان رمضان المبارک پر دیا گیا۔ عظمیٰ نے اپنی خوبصورت آواز میں ثناءخوانی پیش کی۔ ہمنوا نے سینکڑوں ضرورت مند لوگوں کے لئے رمضان المبارک میں ان کے راشن کا بھی بندوبست کیا۔شمائلہ شہباز نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمنوا نے پاکستان میں غریب لوگوں کے لئے کپڑے بھیجنے کا انتظام کیا جو انکی عید کا مزا دوبالا کر دیں گے۔ آخر میں حاضرین میں کھجوروں کے پیکٹ تحفے میں دیئے گئے۔
 

شیئر: