بنارس فلائی اوور حادثہ میں مرنیوالوں کی تعداد25ہو گئی
بنارس/لکھنؤ- -- -بنارس میں زیر تعمیر فلائی اوور حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق 25ہوگئی ۔ اسی طرح زخمیوں میں5 کی حالت نازک ہے ۔ حکومت نے ضلع مجسٹریٹ اور کمشنر کی نگرانی میں ایک جانچ کمیٹی مقرر کردی ہے۔ اسکے علاوہ ڈرون کیمرے سے بھی اس حادثہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
پولیس نے غیر ارادتاً قتل اور اقدام قتل کے علاوہ سرکاری املاک کی بربادی کی دفعات کے تحت مقدمہ شہر کے سگرا تھانے میں درج کرلیا ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہاؤس میں جس طرح درجہ چہارم کے ملازم پیسے وصول رہے تھے ان میں سے2 کی شناخت ہوگئی ہے ۔یہ لوگ فی لاش300 روپے متعلقین سے وصول کرنے کے بعد آپریشن ٹیبل پر لے جاتے تھے۔ انھیں معطل کیا جاچکاہے ۔