Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ اور 3 دہشت گردہلاک،کرنل شہید

  راولپنڈی... بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ملٹری انٹیلی جنس کا کرنل سہیل عابد شہید اور4 اہلکار زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خودکش بمباروں کی اطلاع پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کا کرنل شہید اور 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اور مرنے والے دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ کمیونٹی افراد کے قتل میں ملوث تھے ۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبہ پر تشدد کی تحقیقات

شیئر: