Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ہمارا کام آسان بنا رہے ہیں،عمران خان

  اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی کرپشن اور کاروباری مفادات بچانے کیلئے نواز شریف مودی کی زبان بول کر جس انداز میں تحریک انصاف کا کام آسان بنا رہے ہیں وہ میرے لئے وہ قابل قدر ہے۔ مجھے تو خدشہ ہونے لگا ہے کہ اگر نواز شریف اسی رفتار سے مودی کا راگ الاپتے رہے تو ہمارے لئے ن لیگ کی باقیات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔۔ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔ 
مزید پڑھیں:محاذ آرائی سے ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے،چوہدری نثار

شیئر: