Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی،پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد...پاکستان نے کنٹرول لائن پر تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت پر قائم مقام ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال اب تک ہندوستانی فوج ایک ہزار سے زائد مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کر چکی ۔ ترجمان نے کشمیر میں حریت قیادت کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کی بھی مذمت کی۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی عالمی برادری کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش کررہاہے ۔ ہندکے اندر بھی کشمیر کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ نئی دہلی اپنی ملکی سیاست پراثر انداز ہونے کےلئے پاکستان کارڈ استعمال کرتا ہے۔ہندوستانی ذرائع ابلاغ پاکستان کے خلاف متحرک ہیں۔ ہندوستانی میڈیا پاکستان کے حوالے سے معاملات کو بڑھاچڑھا کر پیش کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقات کیلئے او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔ ترجمان نے کہا کہ ہند کا بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل پروگرام یورپ، چین سمیت عالمی برادری کیلئے باعث تشویش اور ہندوستانی پالیسیاں خطے کے امن و استحکام کو خطرہ ہیں۔
مزید پڑھیں:کنٹرو ل لائن پر فائرنگ،پاکستانی شہری جاں بحق
 

شیئر: