Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوشہرہ دھماکے میں 2سیکیورٹی اہلکار جا ں بحق ہوئے

نوشہرہ ..نوشہرہ کچری چوک ریلوے پھاٹک پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرخودکش حملے میں2 اہلکار جا ں بحق ہوئے ۔ 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ایف سی ٹل اسکوڈ کا قافلہ اکوڑہ خٹک سے کرم ایجنسی جارہا تھا کہ نوشہرہ کینٹ کچری چوک ریلوے پھاٹک کے مقام پر 16 سالہ خودکش حملہ آور نے خودکو ایف سی کے قافلے میں شامل جیپ سے ٹکرا دیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا ۔ پورا علاقہ لرز اٹھا ۔ ایف سی کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ۔ سیکیورٹی فورسز نے مال روڈ اور ملحقہ راستے بند کردئیے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا چہرہ، ٹانگیں اور ایک بازو ڈی این اے کے لئے لیبارٹری بھیج د ئیے گئے ۔ حملہ آور کا چہرہ قابل شناخت ہے ۔ حملہ آور افغان لگتا ہے۔پولیس،رپاک آرمی کے اہلکاروں اور ایجنسیوں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ۔ 
مزید پڑھیں:نوشہرہ میں ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملہ

شیئر: