Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے بتائیں آپ کی دکان کہاں سے آئی؟،زرداری

لاہور ...پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں۔چھانگا مانگا کی سیاست بھی انہی سے شروع ہوئی۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عزیز چن کی جانب سے افطار تقریب سے خطاب میں سابق صدر نے کہاکہ یہ سیاسی موقع نہیں مگر سیاستدان سیاسی بات نہ کرے تو کیا کرے ۔ بتایا جائے کہ جب آپ پاکستان آئے تو کیا لے کر آئے اور آج آپ کے پاس کیا ہے؟۔ آج کل بہت سے دوستوں کا چرچا ہے۔ پہلے ملک اور دھرتی ہے ۔ اقتدر بعد میں ہے لیکن یہ طاقت کے نشے میں اتنے پاگل ہو گئے ہیں کہ انہیں دھرتی کا بھی خیال نہیں رہا۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم کمیشن بنانے کو تیار ہیںمگر اسے ضیا الحق دور سے شروع کریں۔ سپریم کورٹ میں بھٹو صاحب کا ریفرنس موجود ہے۔سپریم کورٹ انصاف کرے۔ تاریخ میں ہوا ہے کہ قوموں نے معافیاں مانگیں۔ پہلے آپ بتائیں کہ آپ کی دکان کہاں سے آئی؟ آپ کے بزرگ جب آئے تو وہ کیا لے کر آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کمیشن پر کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ وسیع پیمانے پر بننا چاہیے، ہم سے یا ہمارے سے پہلے والوں سے غلطیاں ہوئی ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف نے امتحان میں ڈال دیا،لیگی ارکان پھٹ پڑے

شیئر: