Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاع وطن کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونےوالے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل باجوہ نے شہید کرنل کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ جب ایک فوجی اپنی جان کی قربانی دیتا ہے تو میں اپنے جسم کے ایک حصے سے محروم ہوجاتاہوں ۔یہ رات گزارنا ہمیشہ مشکل ہوتاہے تاہم مادروطن کے دفاع کےلئے کسی بھی چیز اور ہرایک چیز کی قربانی دینے کےلئے پرعز م ہیں۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں شہید کرنل سہیل عابد کی نمازجنازہ

شیئر: