Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک کی سیاسی جنگ میں جیٹھ ملانی بھی شریک

نئی دہلی۔۔۔۔کرناٹک کی سیاسی جنگ میں سینیئر وکیل رام جیٹھ ملانی بھی کود پڑے۔ انہوں نے کرناٹک کے گورنر کی جانب سے بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دینے کیخلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ ملانی نے گورنر کے فیصلے کو غیر آئینی قراردیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی بنچ نے فوری سماعت کیلئے دائر شدہ اپیل پر غور کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کو اس پر سماعت ہوگی۔رام جیٹھ ملانی نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود عدالت میں حاضر ہوا ہو ں کسی پارٹی کی جانب سے نہیں ۔اس پرچیف جسٹس دیپک مشرا نے کہا کہ یہ معاملہ جسٹس اے کے سیکری کی قیاد ت والی بنچ کے سپرد ہے لہذا اسے اسی بنچ کے سامنے پیش کریں۔عدالت کے باہر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ گورنر نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا جو آئین کے منافی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس فلائی اوور حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، مایاوتی

شیئر: