Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ،ماں اور 3بچے جاں بحق

  راولپنڈی...  ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 بچوں سمیت 4 افراد کو شہید کردیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہندوستانی فوج نے جمعہ کی صبح شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ خاتون اور 3 بچے شہید ہوگئے ۔ فائرنگ میں 10 شہری زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میںگاوں خان ور میں نور حسین کی اہلیہ کلثوم، بیٹی مہوش، صفیہ اور بیٹا حمزہ شامل ہیں۔پاکستان رینجرز پنجاب نے دشمن کی فائرنگ کا موثر جواب دیا ۔فائرنگ کرنے والی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائی جانےوالی ہندوستانی چیک پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔ ورکنگ باونڈری پر پکھلیاں،چپراڑ، ہرپال، چار واہ اور شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:دفاع وطن کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،جنرل باجوہ

شیئر: