Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی ،پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد... پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ ہندوستانی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اورشہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ ہندوستانی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہیں۔سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ رواں سال ہندوستانی فورسز نے سیز فائر کی ایک ہزار 50 سے زائد مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔
مزید پڑھیں:ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ،ماں اور 3بچے جاں بحق
 

شیئر: