Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف سے تراویح کے براہ راست مناظر

جدہ۔۔۔سعودی عرب سے شائع ہونیوالے جریدے عرب نیوز نے فیس بک کیساتھ مکہ مکرمہ سے تراویح نشر کرنے کا معاہدہ کرلیا۔ رمضان بھر مکہ مکرمہ مسجد الحرام سے تراویح کی نماز عرب نیوزفیس بک کی مدد سے دنیا بھر کے شائقین کو براہ راست دکھائے گا۔ عرب نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل عباس نے کہا کہ بعض لوگ ماہ مبارک کے دوران ارض مقدس نہیں آپاتے تاہم وہ حرم شریف کے روحانی ماحول سے فیضیاب ہونے کے آرزومند ہوتے ہیں۔ ان کی آرزو کی تکمیل کیلئے ہی فیس بک کی مدد سے حرم شریف کی تراویح دنیا بھر کے شائقین تک پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ناظرین فیس بک پر عرب نیوز کے پیج www.facebook.com/thearabnews.while اور ہماری ویب سائٹ www.arabnews.comپر جاکر حرم شریف کی تراویح کے وڈیو کلپس دیکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -حرمین ٹرین ستمبر میں چلنے لگے گی

شیئر: