Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہباز نیب لاہور میں پیش

لاہور...مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نیب لاہور کے طلب کرنے پرپیش ہوگئے نیب لاہور نے صاف پانی منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں طلب کر رکھا ۔حمزہ شہباز شریف نے ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیشی ٹیم کے سوالات کے جوابات دئیے اور کمپنی کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نیب لاہور کے دفاتر کے باہر موجود تھی۔ دریں اثناءحمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد بروقت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر ہوں ۔قانون سے بالا تر کوئی نہیں۔ نیب لاہور کے پاس اس لئے آیا ہوں کہ میرا دامن صاف ہے۔ نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ 18سال کی عمر میں 6 ماہ اڈیالہ جیل کاٹی ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں10 سال تک نیب لاہور کے دفتر کے باہر6،6 گھنٹے بیٹھتے رہے لیکن انہیں کچھ نہ ملا ۔انہوں نے کہا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عبدالعلیم خان جیسے قبضہ گروپ کو ساتھ ملا کر اور جہانگیر ترین جیسے قرضے معاف کروانے والوں کو اپنے پاس کھڑا کر کے احتساب کے نعرے لگا رہے ہیں جو سراسر مضحکہ خیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اور کرسی میں کوئی عزت نہیں۔ اگر عزت ہے تو ایمانداری میں ہے۔
مزید پڑھیں:ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا،چیئرمین نیب

شیئر: