کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر پاکستان کوتحفظات
اسلام آباد...پاکستان نے ہندکی جانب سے کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ باہمی مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود ہندنے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی۔ تنازع حل کئے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستانی ہٹ دھرمی سے معاہدے کی حرمت کو خطرہ لاحق ہے۔ عالمی بینک معاہدے کے ضامن کے طور پر پاکستان کے تحفظات دورکرنے کے لئے ہند پردباو¿ ڈالے۔ واضح رہے کہ عالمی بینک نے 2016 میں پاکستان کے حق میں حکم امتناع پرمبنی فیصلہ سناتے ہوئے ہند کو ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا حکم دیا تھا۔