Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاسوسی کرنے والا ڈرون

واشنگٹن ..... سی آئی اے میں جاسوسوں کی اگلی نسل کو زیادہ بجٹ کی ضرورت نہیں پڑیگی کیونکہ اب مارکیٹ میں ایسا چھوٹا ڈرون آچکا ہے جو کیمرے سے لیس ہے اور بخوبی جاسوسی کرسکتا ہے۔ یہ ڈرون1.6انچ کا ہے او راسکاوزن صرف 0.59پاونڈ ہے۔ یہ ڈرون کرتب بھی دکھا سکتا ہے۔ اسکی قیمت صرف 99ڈالر ہے۔ یہ اپنے کیمرے سے تصاویر ارسال کرتا رہتا ہے۔ اس سے آپ اپنے پالتو کتے پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ ایک ہی مقام پر گردش کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ یوں اسے کنٹرول کرنے والا اس پر بخوبی قابو بھی رکھ سکتا ہے۔

شیئر: