فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وتیرہ ہے،عمران خان
اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یوں محسوس ہوتا کہ ہر مرتبہ اقتدار سے نکل کر فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وتیرہ ہے۔ 1994 میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا۔ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار سے باہر ہوتا ہے فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے۔1994ءمیں پاک فوج کو بدنام کرنے کی بڑی سازش کی۔فوجی قیادت پر ہیروئن اسمگلنگ کا الزام لگایا۔عمران خان نے امریکی اخبار کو نواز شریف کا انٹرویو ٹوئٹ کیا جس میں فوج پر الزامات لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا،عمران خان