پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن؟
اسلام آباد 2018.کے انتخابات ملک کے مہنگے ترین الیکشن ہو نگے ۔عام آدمی کے انتخابی میدان میں اترنے کی راستے بند کردیئے گئے ۔امیدوار کو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے30ہزار روپے فیس جمع کروا کر کاغذات نامزدگی حاصل کرنا ہوں گے۔ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی کی فیس20ہزار روپے مقررہے۔قومی اور صوبائی نشستوں پر امیدواروں کے لئے انتخابی مہم پر اخراجات کی حد بھی مقرر کردی گئی۔ انتخابات میں ضمانت ضبط ہونے کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیاگیا ۔الیکشن کمیشن نے فیصلوں کی منظوری کیلئے سمری تیار کرلی جو جلد صدر مملکت کو بھجوا دی جائے گی۔ کسی بھی امیدوار کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ وہ اس حلقے میں درج کل ووٹوں کا ایک چوتھائی ضرور حاصل کرلے گا۔حاصل کردہ ووٹ ایک چوتھائی سے کم ہوئے تو امیدوار کی زرضمانت ضبط کرلی جائے گی۔اس سے قبل ووٹ کی کم سے کم حد ساڑھے بارہ فیصد طے تھی۔ قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی فیس صرف4ہزار روپے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے یہ فیس2000 روپے تھی اب اس فیس میں اضافہ کرکے بالترتیب 30ہزار روپے اور20 ہزار روپے مقرر کردی گئی ۔ قومی اسمبلی کا امیدوار40لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کا امیدوار20 لاکھ روپے تک انتخابی اخراجات کرسکے گا۔