نواز شریف کراچی اور نوابشاہ میں جلسے کرینگے
اسلام آباد... سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں سندھ کا رخ کر نے کا فیصلہ کرلیا ۔ پہلے مرحلے میں نواز شریف اور مریم نواز کے کراچی اور نوابشاہ میں دورے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔نوازشریف اور مریم نواز30 مئی کو نوابشاہ میں سیاسی پاور شو کریں گے۔ 8 جون کو کراچی کے دورے پر پہنچیں گے۔دریں اثناءسابق وزیر اعظم انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں پیر کو چشتیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ن لیگ نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بھیرہ، فیصل آباد، منڈی بہاءالدین اور حافظ آباد میں جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا۔