نمازیوں کو زدوکوب کرنے پرفرقہ وارانہ کشیدگی
جالندھر۔۔۔۔لدھیانہ کے پریت نگر علاقے میں تراویح کیلئے جانیوالے نمازیوں کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریپڈ ایکشن فورس اور پولیس کی کثیر تعداد علاقے میں پہنچ کر حالات کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ پولیس نے موقع پر موجود شر پسند عناصر کو حراست میں لیکر واقعہ کی بابت پوچھ گچھ شروع کردی۔اے ڈی سی پی راج بیر سنگھ نے بتایا کہ علاقے میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاچکے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق پریت نگر علاقے میں مسجد کی تعمیرکے بعد پہلی مرتبہ نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں نماز کیلئے آنیوالوں پر شرپسندوں نے حملہ کردیااور زدوکوب کرنا شروع کردیاجس سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔تھانہ مہربان میں مسلمانوں نے شرپسندوں کیخلاف رپورٹ درج کرائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ انچارج دویندر شرما نے ساحل ، بلندر، دیپا اور ان کے دیگر 10، 12ساتھیوں کو امن و امان تہ و بالا کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا۔