وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف بھی تحقیقات
اسلام آباد .. چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کے خلاف قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر خالی اسامیوں پر اپنے حلقہ بنوں کے لوگوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریوں کا شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر مہرین بھٹو،آصف بھٹو کاشف بھٹو اور عارف بھٹو کے خلاف بھی ڈی جی نیب سکھر کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔