Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخاب اور دیگر نایاب پرندوں کی تلاش

    لکھنؤ - --  - -’’تجھ میں کیا سرخاب کے پر لگے ہیں‘‘ ۔اس کہاوت سے ہر کوئی واقف بھی ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرخاب ملک کا خوبصورت ترین پرندہ مانا جاتا ہے۔ ہندوستانی حیاتیات انسٹیٹیوٹ کی ٹیم گنگا کنارے رہنے والے اسی طرح کے پرندوں کی کھوج کرنے نکلی ہے۔ ایک ہفتہ بعد یہ کان پور بھی پہنچے گی۔ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سرخاب جیسے پرندوں اور گنگا میں پائے جانے والے جانوروں کا کان پور میں گنگا سے دور دور تک کا رشتہ نہیں ۔ آلودگی کو اس کی اصل وجہ مانی گئی تھی۔ بجنور سے مغربی بنگال کے ہلدیہ کے قریب واقع نور پور تک گنگا کنارے رہنے والے پرندوں اور گنگا میں رہنے والی آبی مخلوقات  کا مطالعہ کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی ٹیم اس بات کا بھی مطالعہ کرے گی کہ اگر ان کا فقدان ہے تو اس کی وجہ کیا ہے۔ گنگا کے پانی کا معیار کہاں کس طرح کا ہے۔ پانی میں رہنے والے جانوروں کے صحت پر اس کا کس طرح کا اثر پڑرہا ہے۔ اس کا بھی مطالعہ کیا جائے گا۔ گنگے ٹک ڈولفن، گھڑیال، کچھوا، پرندوں میں سرخاب، انڈینی اسٹیمر، ریڈس ایلڈک کے علاوہ کئی دیگر نسلیں گنگا میں پائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -گجرات : چوری کے الزام میں دلت کابے دردی سے قتل

 

شیئر: