Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کے طیارے کی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ممبئی۔۔۔۔گوا سے 143مسافروں کو لیکر جانیوالے ایئر انڈیا کے طیارے نے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوجانے کے باعث ممبئی ایئر پورٹ پرہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے کی لینڈنگ کیلئے ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کے بعد طیارے کو بحفاظت اتارلیا گیا۔اس میں 143مسافر سوار تھے۔ ایئرپورٹ  ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے وقت رن وے بند کردیا گیا تھا جسے رات 9بجکر 40منٹ پر پروازکیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ اس دوران ممبئی آنیوالی تمام پروازوں کو متبادل رن وے پر اترنے کی ہدایت دی گئی۔واضح ہو کہ ممبئی ایئر پورٹ ہندوستان کا دوسرا مصروف ترین ایئر پورٹ ہے جہاں روزانہ 980پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اعظم گڑھ: بھتیجے کے ہاتھوں چچا کا قتل

شیئر: