Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہید کرنل سہیل عابد قوم کا ہیرو ہے،بلاول

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرنل سہیل عابد شہید کی رہائش پر جاکر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ا س موقع پربلاول نے کہا کہ جب کوئی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوتا تو مجھے بھی درد ہوتا ہے مگر یہ بات باعث حوصلہ دیتی ہے کہ دھرتی ماں کے بیٹے اس کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملاکر اپنی جان قربان کر دیتے ہیں۔ بلاول نے شہید کرنل سہیل عابد کے بچوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میری ماں نے بھی دہشت گردوں اور دھرتی ماں کے دشمنوں سے مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ مجھے اپنی ماں پر فخر ہے۔آپ کو بھی اپنے شہیداور بہادر والد پر فخر ہونا چاہیے۔ آپ کے والد قوم کے ہیرو ہیں۔آنے والی نسلیں بھی آپ کے والد کی بہادری اور وطن سے وفاداری پر فخر کریں گی۔
مزید پڑھیں:نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،احسن اقبال

شیئر: