Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2بیویوں والے وزیر اعلیٰ

بنگلور۔۔۔۔ریاست کرناٹک میں حکومت سازی کو لیکر سیاسی طوفان بھلے ہی تھم گیا ہو لیکن جنتا دل (سیکولر) کے سامنے اب بھی مختلف سوالات کھڑے ہیں۔ آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کاحلف لینے والے ایچ ڈی کمار سوامی کی بیوی انیتاکمار سوامی رام نگر سیٹ سےانتخابی میدان میں اترنے والی ہیں۔ 58سالہ کمار سوامی ، خاتون اور ایک لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہی ہے  اس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کمار سوامی کی 2بیویاں ہیں ۔ کنڑ فلم کی اداکارہ رادھیکا کے بارے میں کہا جارہا ہے اس نے تقریباً10سال قبل کمار سوامی سے شادی کی تھی مگر گزشتہ 2سال سے علیحدگی کی زندگی گزار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادی شدہ کمار سوامی نے کنٹرفلم کی اداکارہ رادھیکا کے عشق میں گرفتار ہوکر شادی کرلی تھی۔  10سال تک اپنا وقت پرانے اور نئے گھر میں گزارا کرتے تھے۔  واضح ہو کہ کمارسوامی کے والدسابق و زیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے بیٹے کے رادھیکا سے تعلقات کو ناپسند کیا تھا ۔ کمار سوامی کے رادھیکا سے تعلقات پرانا باب ہے جسے دونوں نے بند کردیا۔ قریبی ذرائع کے مطابق رادھیکا کی عمر 30سال ہوچکی ہے او ر اب وہ کنڑفلموں میں اداکاری میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مجرموں کابچنا آسان نہیں، آئی جی

شیئر: