Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ہفتہ مملکت کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ

جدہ:موسمی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتہ مملکت کے جنوبی علاقے زبردست سمندری طوفان سے متاثر ہوں گے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ سمندری طوفان ریاض ریجن کے جنوبی علاقے کو بھی متاثر کرے گا۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے حوالے سے تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ دریں اثناء موسمی ماہر ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں پہنچنے والے سمندر طوفان کو مکونو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مکونو طوفان جمعہ یمن اور عمان پہنچے گا۔اس کا گزر جس علاقے سے ہوگا وہاں طوفانی بارش اور تیز ہوا چلے گی۔موسمی تغیر کی وجہ سے ریاض اور مشرقی ریجن بھی متاثر ہوں گے جہاں آئندہ ہفتہ بارش کا سلسلہ ہوگا۔ سمندری طوفان پیر کو سعودی عرب کے حدود میں داخل ہوگا۔اس کی رفتار63کلو میٹر فی گھنٹہ سے 118کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ سمندری طوفان کا گزر صحراء ربع الخالی سے ہوگا۔ صحراء ربع الخالی پہنچ کر امید ہے کہ طوفان کا زور ٹوٹ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندری طوفان کی خطرناکی اور تباہی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ جمعہ کو جب یہ ہماری حدود کے قریب پہنچے گا تب ہی اندازہ ہوگا کہ کونسے علاقے اس سے متاثر ہوںگے۔
 
 

شیئر: