Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے قرضے95ارب ڈالر سے تجاوز؟

اسلام آباد... پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ ماہرین اقتصادیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قرضے اسی رفتار سے لئے جاتے رہے تو پاکستان کا موجودہ قرضہ جون2018ءتک 95ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے عرصے میں چین سے 1.5ارب ڈالر قرضہ لیا ۔ دستاویزات کے مطابق چین نے اورنج لائن لاہور منصوبہ کیلئے334ملین ڈالر،سکھر ملتان کیلئے 691 ملین ڈالر،حویلیاں ٹھاکور کیلئے273ملین اور نیلم جیلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے88ملین ڈالر قرضہ فراہم کیا ۔پاکستان نے مجموعی طور پر جولائی سے اپریل2018ءتک دوطرفہ کثیرالمقاصد کمرشل بنکوں اور بانڈز کی مد میں 9.1ارب ڈالر قرضہ لیا ۔ 1.9ارب ڈالر قرضہ اور گرانٹس کی مد میں لئے گئے ۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ رواں سال چین سے1.5ارب ڈالر،فرانس سے16ملین ڈالر،2.67ملین ڈالرجرمنی،59ملین ڈالرجاپان،0.44ملین ڈالرکوریا،2.14ملین ڈالر کویت اور22.50ملین ڈالر سعودی عرب سے لئے گئے ۔
مزید پڑھیں:غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کیلئے اصل کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ لازمی

شیئر: