اسامہ عثمانی کی پاکستانی ڈاکٹروں کے اعزاز میں افطار پارٹی
مادر وطن کے شکر گزار ہیں کہ آج سعودی عرب میں باعزت طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) اسامہ محمد عامل عثمانی نے اپنی رہائش محلہ الزاھر میں مکہ مکرمہ کے پاکستانی ڈاکٹروں کے ایک گروپ کو افطار پارٹی پرمدعو کیا۔ شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد افضل شیخ ، ڈاکٹرعرفان اللہ صدیقی ، ڈاکٹر ظہور احمد جتوئی ، ڈاکٹر نہال ظفر صدیقی ، ڈاکٹر آصف سمیع ، ڈاکٹر علی وسطو ، ڈاکٹر عامر شہزاد شامل تھے۔اس موقع پر پاکستانی ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اپنے مادر وطن پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں قابل قدر سہولتیں مہیا کیں کہ آج ہم ڈاکٹری کے پیشہ سے منسلک ہوکر سعودی عرب میں باعزت طور پر خدمات بجالاکر سعودی عوام کی خدمات کا شرف حاصل کررہے اور اپنے وطن کےلئے بھی زرمبادلہ کمانے کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹروں نے سعودی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہمیں یہاں ہر قسم کی رہائشی سہولتیں وافر مہیا کرتے ہوئے باعزت ماحول سے بھی نوازا ہوا ہے ۔