سائبر الرٹ، مشتبہ ای میل نہ کھولیں
راولپنڈی ...پاک فوج کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ انوائٹ آئی ایس پی آر پریس کے نام بھیجی جانے والی ای میل دھو کہ دہی پر مبنی ہے۔اس کا آئی ایس پی آرسے کوئی تعلق نہیں۔ اگر کسی کو یہ میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔بیان میںمیں مزید کہا گیا کہ ملنے والی ای میل کو اسپیم میل کے طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔ اگر نادانستہ طور پر کھل جائے تو اس کےکسی لنک پر کلک نہ کریں۔ ای میل کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل فون میں وائرس آجاتاہے۔ کسی کو یہ مشتبہ ای میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔