Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل؟

  کراچی ....تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پاک سر ز مین پارٹی میں شمولت کا فیصلہ کرلیا ۔پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان متوقع ہے ۔ اس سے قبل ن لیگ میں شمولیت کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔واضح رہے کہ فوزیہ قصوری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھاکہ اپنا استعفی پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا۔فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کی کاپی کی تصویر بھی شیئر کی۔فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا کہ تبدیلی کے خواہشمند لوگوں نے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کیں 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دیں لیکن قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا۔میرے لئے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری مستعفی

شیئر: