Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا بل اسمبلی میں منظور

اسلام آباد... قومی اسمبلی نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق31 ویں آئینی ترمیم بل کثرت رائے منظور کرلیا۔آئینی تر میمی بل وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے پیش کیا ۔ بل کی شق وار منظوری دی گئی۔ تحریک انصاف،پیپلزپارٹی،ن لیگ اورجماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے229ارکان  نے بل کی حمایت کی ۔جے یو آئی ف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مخالفت کی ۔ بل کے مطابق آئندہ5 سال تک فاٹا میں قومی اسمبلی کی 12 اور سینیٹ میں 8 نشستیں برقرار رہیں گی۔ آئندہ برس فاٹا کے لئے مختص صوبائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ فاٹا میں صوبائی قوانین کا فوری اطلاق ہوگا۔ منتخب حکومت قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ بل میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے اور ایف سی آر کے مکمل خاتمے کا بھی ذکر ہے۔بل کی منظوری سے ایف سی آر قانون کا خاتمہ ہوجائے گا۔فاٹا میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونگے۔صوبوں کے اتفاق رائے سے فاٹا کو قابل تقسیم محاصل سے اضافی وسائل بھی فراہم کئے جائیں گے۔ قبل ازیںوزیراعظم شاہد خا قان عباسی نے ایوان میں خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ فاٹا کے بارے میں آئینی ترمیم کا بل حکومت اور حزب اختلاف کا مشترکہ بل ہے۔ اس بل کا مقصد قبائلی علاقوں میں150سالہ پرانے نظام کو تبدیل کرنا ہے۔
 مزید پڑھیں:پاکستانی پارلیمنٹ کا کردار

شیئر: