لکھنؤایئرپورٹ پرطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
لکھنؤ۔۔۔چودھری چرن سنگھ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرطیارہ کاحادثہ پائلٹ کی ہوشیاری سے ٹل گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دہلی سے لکھنؤ آنیوالا گو ایئر طیارہ کی لینڈنگ کے دوران رفتارتقریباً 500کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہوگی ۔اسی دوران پائلٹ نے اسے اوپراٹھا لیااور فضامیں 15منٹ چکر لگانے کے بعد ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ اگر طیارہ اتنی تیز رفتاری سے رن وے پر اترتا تو وہ شاید پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایئرپورٹ کی چہاردیواری سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوجاتا ۔