Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان کا ڈی این اے رواداری اور سیکولرازم پر مبنی ہے، نقوی

نئی دہلی۔۔۔۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ سیکولرازم ، سماجی ہم آہنگی اور رواداری ہمارے ڈی این اے میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے آئینی ، ثقافتی اور مذہبی حقوق دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہند میں زیادہ محفوظ ہیں۔موجودہ حکومت ایمانداری، بلاتفریق مذہب و ملت ’’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘‘پروگرام کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیر اقلیتی امور نقوی نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کی جن دھن یوجنا، اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، مدرا یوجنا اور اجولا یوجنا سے غریبوں ، کمزوروں ، اقلیتوں اور خواتین کو فائدہ پہنچا۔علاوہ ازیں غریب نواز اسکل ڈیولپمنٹ یوجنا، ہنر ہاٹ ، نئی منزل، سیکھو اور کماؤ ، بیگم حضرت محل لڑکیوں کی اسکالر شپ ، نئی اڑان اور نیا سویرا جیسی اسکیمیں نافذ کرکے حکومت نے سماجی ، اقتصادی اور تعلیم و ترقی کے میدان میں وہ کام کیا جو 48برسوں میں بھی نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:-  - - - -اسٹرلائٹ کیخلاف مظاہرہ ، پولیس فائرنگ سے مرنیوالوں کی تعداد13ہوگئی

شیئر: