مخالفین مجھے شو باز کہتے ہیں،شہباز شریف
شکرگڑھ... وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف شکرگڑھ کے نواحی گاﺅں موضع دریاں پھگواڑی میں سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے رینجر کے جوان شاہد کی رہا ئش پر گئے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جارحیت کے سامنے قوم کا عزم مضبوط ہے ۔وزیر اعلی نے شہید کے ورثاءکے لئے25لاکھ امداد اور بچوں کی تعلیم و صحت کی سہولت بھی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین مجھے شو باز کہتے ہیں اور میری کارکردگی پر تنقید کرتے ہیں ۔ ن لیگ کی حکومت نے نواز شریف کی قیادت میں ملک میں کام کرکے د کھایا ہے یہ ہے ہماری شوبازیاں جس سے ملک کے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی نے پچھلے 5 سالوں میں کے پی کے میں کوئی اسپتال ،ا سکول۔ یونیورسٹی اور کالج بنایا ۔ نیازی کی حکومت نے کے پی کے کو سنوارنے کی بجائے بگاڑ دیا ۔ نیازی 4 سال تک کہتا رہا کہ جنگلہ بس نہیں بنائیں گے لیکن اب اسی پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ میں زرداری کی حکومت نے سندھ کو کرچی کرچی کر دیا ۔سندھ کے اندر اربوں کی کریشن کی گئی ۔2018 کا الیکشن عوام کی طاقت سے جیت کر سندھ اور کے پی کے کو بھی پنجاب کی طرح ترقی یافتہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیکر یہ ملک اس لئے نہیں بنایا تھا کہ یہاں فائدہ صرف اشرفیہ کو ہو ۔ ہماری حکومت نے کام کرکے غریب اور امیر میاں فرق ختم کیا ہے ۔