Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کے دورہ کولکتہ میں دلچسپ نظارہ

کولکتہ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے آج دورہ کولکتہ میں دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آیا ۔مودی کا طیارہ کولکتہ مقررہ وقت کے مطابق پہنچا مگر ان کا استقبال کرنے کیلئے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بروقت موقع پر نہیں پہنچ سکیں اور ان کا استقبال ریاست کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے کیا۔
وزیر اعظم نے دیکھا کہ ایئرپورٹ پر ممتا بنر جی کچھ دور سے پیدل آرہی ہیں تومودی نے آگے بڑھ کر انہیں اشارہ کیا کہ آگے کیچڑ ہے،برائے مہربانی اس طرف سے آیئے ۔ممتانے مودی کا استقبال کرتے ہوئے شال پہنائی اور گلدستہ پیش کیا۔واضح ہو کہ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ اور گورنر کو استقبال کیلئے موقع پر موجود رہنا ضروری ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی نے قبول کیا ویراٹ کا چیلنج

شیئر: