Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں امریکی شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ترجمان

اسلام آباد... پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے نے حکومتی اہلکاروں کی جانب سے امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔ سفارتخانے کے ترجمان گریگ میک الون نے کہاہے کہ پاکستان میں حکومتی اہلکار اور عام شہری امریکی سفارتکاروں اور پاکستان میں رہنے والے امریکن شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں ۔جس سے سفارتی عملی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔باقاعدہ طور پر حکومت کو مطلع کیا جاچکا ، کوئی ایکشن نہیںلیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی امداد کے تحت چلنے والے تعلیمی ، ثقافتی اور ترقیاتی کاموں میں مختلف امریکی اور پاکستانی لوگ کام کرتے ہیں۔ جس کے دوران حکومتی اہلکار امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امریکی اہلکاروں کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ جب تحریر ی طور مطلع کیا جائے تو پاکستان اس پر کاروائی کرے گا۔ اس سے قبل امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔ جوابی اقدام میں پاکستان نے امریکی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ انہیں رعایتی سہو لتیں واپس لے لی تھیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں امریکی سفارتکاروںسے برا سلوک ہو رہا ہے،پومپیو

شیئر: